فهرس الكتاب

الصفحة 2982 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

2982 أَخْبَرَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ إِنَّمَا سَعَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ لِيُرِيَ الْمُشْرِكِينَ قُوَّتَهُ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ صفا و مروہ کے درمیان اس لیے دوڑے تھے کہ مشرکین کو اپنی قوت دکھائیں۔

یہ تفصیل طواف کے بیان میں گزر چکی ہے کہ ابتداء طواف وسعی میں بھاگنا مشرکین کے سامنے اظہارِ قوت کے لیے تھا مگر بعد میں اللہ تعالیٰ کو مومنین کی یہ ادا ایسی پسند آئی کہ اسے مستقلًا طواف کا حصہ بنا دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ نبیﷺ نے حجۃ الوداع میں بھی دوڑ کر چکر لگائے، حالانکہ اس وقت کوئی مشرک موجود نہیں تھا، لہٰذا صفا اور مروہ کے درمیان نشیبی جگہ میں دوڑنا سنت ہے لیکن رہ جانے کی صورت میں قضا نہیں ہوگی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت