3572 أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ هُوَ الدُّورِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ رَخَّصَ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا عِنْدَ طُهْرِهَا فِي الْقُسْطِ وَالْأَظْفَارِ
حضرت ام عطیہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے اس عورت کو جس کا خاوند فوت ہوگیاہو' طہر کے وقت قسط اور اظفار خوشبو استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
قسط اور اظفار خوشبو کی اقسام ہیں جو اس دور میں استعمال ہوتی تھیں۔ دوسری خوشبوؤں کا بھی یہی حکم ہے۔ عدت کے دوران میں ان کا استعمال منع ہے' البتہ حیض کے اختتام پر جائز ہے۔ (تفصل کے لیے دیکھے' حدیث:۳۵۶۴)