2128 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَقَدَّمُوا الشَّهْرَ حَتَّى تَرَوْا الْهِلَالَ قَبْلَهُ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثُمَّ صُومُوا حَتَّى تَرَوْا الْهِلَالَ أَوْ تُكْمِلُوا الْعِدَّةَ قَبْلَهُ
حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''ماہ رمضان سے پہلے روزہ نہ رکھو حتیٰ کہ روزہ رکھنے سے پہلے (رمضان المبارک کا) چاند دیکھ لو، ورنہ (شعبان کے) تیس دن پورے کر کے روزہ رکھو، پھر تم روزے رکھتے رہو حتیٰ کہ (شوال کا) چاند دیکھ لو یا چاند دیکھنے سے پہلے تیس دن پورے کر لو۔''
اس روایت میں صراحتًا چاند نظر آنے سے پہلے روزہ رکھنے سے روکا گیا ہے۔ اور اسی پر عمل چاہیے۔