فهرس الكتاب

الصفحة 4168 من 5761

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل

4168 أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي جِئْتُ أُبَايِعُكَ عَلَى الْهِجْرَةِ، وَلَقَدْ تَرَكْتُ أَبَوَيَّ يَبْكِيَانِ قَالَ: «ارْجِعْ إِلَيْهِمَا فَأَضْحِكْهُمَا كَمَا أَبْكَيْتَهُمَا»

حضرت عبداﷲ بن عمروؓسے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی اکرمﷺ کے پاس حاضر ہوااور کہنے لگا کہ میں آپ سے ہجرت پر بیعت کرنے آیا ہوں جبکہ میں اپنے ماں باپ کو روتا چھوڑ آیا ہوں۔آپ نے فرمایا:''ان کے پاس واپس جااور جیسے تو نے انھیں رلایا ہے اسی طرح انھیں ہنسا۔''

ہجرت پر بیعت لینا مشروع نہیں رہا'ہاں دار کفر سے دار اسلام کی طرف ہجرت باقی ہے لیکن بغیر بیعت کے۔ترجمتہ الباب یعنی ہجرت پر بیعت کے ساتھ حدیث کی مناسبت اس طرح بنتی کہ وجہ سے بیعت نہیں لی۔اگر اس کے والدین کا مسئلہ نہ ہوتا تو آُ بیعت لے لیتے۔والاین کی نافرمانی اور ان کوایذا پہنچانا حرام اور ناجائز ہے۔اسی طرح اگر جہازد کی فرضیت کے حالات بھی نہ ہوں تو اجازت کے بغیر جانا درست نہیں۔ہر دار کفر سے ہجرت کرنا فرض نہیں اگر قبضہ کافروں کا ہومگر وہ دینی امور میں رکاوٹ نہ ڈالتے ہوں تو وہاں سے ہجرت فرض نہیں جیسا کہ رسول اﷲﷺ نے مسلمانوں کو خود حبشہ بھیجا'حالانکہ وہاں عیسائیوں کی حکومت تھی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت