کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5317 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِبَرَةَ
حضرت انس نے فرمایا:نبی اکرمﷺ کوسب سے پسندیدہ کپڑا دھاری دار چادر تھی۔
اس حدیث مبارکہ سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دھاری دار کپڑے پہننے جاسکتے ہیں ۔ دھاری دار کپڑاجلدی میلا محسوس نہیں ہوتا ۔ اسی لیے آپ کو زیادہ پسند تھا نیز ایسا کپڑا دیکھنے میں بھلا محسوس ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم .