کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5318 أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ خَالِدَ بْنَ مَعْدَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ نُفَيْرٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو أَنَّهُ رَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُعَصْفَرَانِ فَقَالَ هَذِهِ ثِيَابُ الْكُفَّارِ فَلَا تَلْبَسْهَا
حضرت عبد اللہ بن عمرو نے بتایا کہ رسول اللہﷺ نے انہیں معصفرکپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ''یہ تو کافروں کالباس ہے ۔ تو نہ پہن۔''
معصفر سےمراد وہ کپڑا ہے جسے عصفر یعنی کسنبے سے رنگا گیا ہو ۔ یہ زرد سرخ سا رنگ ہوتا ہے دیکھنے میں عجیب سا لگتا ہے ۔ مردوں کی مردانگی کے خلاف ہے ۔ باوقار نہیں اس لیے آپ نے اس سے منع فرمایا۔ حضرت ابن عمرسے اس رنگ کے کپڑے پہننا مذکورہے ہے ۔ ممکن ہے ان کو نہی کا علم نہ ہو ۔