فهرس الكتاب

الصفحة 5472 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

5472 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا خَلَفٌ عَنْ حَفْصٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَدْعُو بِهَذِهِ الدَّعَوَاتِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَقَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ

حضرت انس﷜سے منقول ہے کہ نبئ اکرمﷺیہ دعائیں فرمایا کرتے تھے:''اے اللہ!میں تیری پناہ میں آتا ہوں ایسے علم سے جو نفع نہ دے 'ایسے دل سے جس میں (اللہ تعالیٰ کا) ڈر نہ ہو 'ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے (قبول نہ کی جائے۔) اور ایسے نفس سے سیر نہ ہو ۔''پھر فرماتے:''اے اللہ !میں ان چاروں چیزوں سے تیری پناہ کا طالب ہوں ۔'

یہ حدیث صراحتًاباب سے مطابقت نہیں رکھتی بلکہ آئندہ حدیث باب کے مطابق ہے ۔معلوم ہوتا ہے کہ یہ حدیث کسی ناسخ کی غلطی سے یہاں لکھی گئی ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت