فهرس الكتاب

الصفحة 5520 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

5520 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى أَنَّهُ حَدَّثَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:''آگ کےعذاب قبر کے عذاب زندگی اورموت کےفتنے اورمسیح دجال کے شرسے اللہ کی پںاہ حاصل کیاکرو۔'

اصل تویہی ہے کہ آگ کےعذاب سے مراد جہنم کاعذاب ہے کیونکہ جہنم میں سب بڑاذریعہ عذاب آگ ہے لیکن ظاہر الفاظ کےلحاظ سے دنیا میں آگ سے جل مرنے کوبھی آگ کاعذاب کہا جاسکتا ہے ۔ واللہ اعلم . آئندہ باب اورحدیث میں بھی یہ احتمال ہوسکتا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت