فهرس الكتاب

الصفحة 2119 من 5761

کتاب: روزے سے متعلق احکام و مسائل

2119 أَخْبَرَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ الشَّهْرُ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''روزوں کا آغاز چاند دیکھ کر کرو اور اختتام بھی چاند دیکھ کر کرو۔ اگر بادل ہوں (اور چاند نظر نہ آئے) تو تیس دن پورے کرو۔''

(۱) ان میں اختلاف کی صورت یہ ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نیچے کے رواۃ میں شعبہ کے تلامذہ میں اختلاف ہے۔ جب اسماعیل بن علیہ امام شعبہ سے بیان کرتے ہیں تو فَعُدُّوا ثَلَاثِیْنَ کے الفاظ نقل کرتے ہیں۔ لیکن جب ان سے ورقاء بن عمر یشکری بیان کرتے ہیں تو فَاقْدُرُوْا ثَلَاثِیْنَ کہتے ہیں لیکن اس سے حدیث کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ مزید تفصیل وتحقیق کے لیے دیکھئے (فتح الباری: ۴/ ۲۱، رقم الحدیث: ۱۹۰۹) (۲) مہینہ کوئی بھی ہو، حکم یہی ہے۔ بع روایات میں شعبان کا لفظ صرف اس لیے ہے کہ روزوں کا تعلق شعبان کے اختتام سے ہے، ورنہ خود رمضان بھی اس صورت حال میں (یعنی جب شوال کا چاند نظر نہ آئے) تیس دن ہی کا شمار کیا جائے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت