فهرس الكتاب

الصفحة 3581 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

3581 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ دَخَلْتُ أَنَا وَأَبُو سَلَمَةَ عَلَى فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ قَالَتْ طَلَّقَنِي زَوْجِي فَلَمْ يَجْعَلْ لِي سُكْنَى وَلَا نَفْقَةً قَالَتْ فَوَضَعَ لِي عَشْرَةَ أَقْفِزَةٍ عِنْدَ ابْنِ عَمٍّ لَهُ خَمْسَةٌ شَعِيرٌ وَخَمْسَةٌ تَمْرٌ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ لَهُ ذَلِكَ فَقَالَ صَدَقَ وَأَمَرَنِي أَنْ أَعْتَدَّ فِي بَيْتِ فُلَانٍ وَكَانَ زَوْجُهَا طَلَّقَهَا طَلَاقًا بَائِنًا

حضرت ابوبکر بن حفص نے کہا کہ میں اور حضرت ابوسلمہ حضرت فاطمہ بنت قیسؓ کے پاس حاضر ہوئے۔ وہ فرمانے لگیں: مجھے میرے خاوند نے آخری طلاق دے دی' مجھے رہائش اور پورا نفقہ نہ دیا بلکہ اپنے ایک چچا زاد بھائی کے پاس میرے لیے دیں قفیز رکھ چھوڑے: پانچ گندم کے اور پانچ جوکے۔ چنانچہ میں رسول اللہﷺ کے پاس حاضر ہوئی اور اس بارے میں بات کی تو آپ نے فرمایا: ''وہ درست کہتا ہے۔'' اور مجھے کسی کے گھر میں عدت گزارنے کا حکم دیا۔ انہیں ان کے خاوند نے طلاق بائنہ (جس کے بعد جماع ممکن نہ ہو) دے دی تھی۔

فقیز ایک پیمان ہے جو تقریبًا ۲۵ کلوکے برابر ہے۔ (متعلقہ مسئلہ دیکھے' حدیث: ۴۲۲۴' ۳۵۷۹میں۔)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت