فهرس الكتاب

الصفحة 3679 من 5761

کتاب: وصیت سے متعلق احکام و مسائل

3679 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْقَاسِمِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا وَإِنَّهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ فَتَصَدَّقَ عَنْهَا

حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہﷺ سے کہا: میری والدہ کی جان اچانکل نکل گئی۔ اگر اسے بات چیت کا موقع ملتا تو ہو ضرور صدقہ کرتی۔ کیا میں اب اس کی طرف سے صدقہ کرسکتا ہوں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''ہاں۔'' چنانچہ اس شخص نے اپنی والدہ کی طرف سے صدقہ کیا۔

یہ شخص حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ تھے۔ یہ خود اور ان کی والدہ محترمہ انتہائی سختی تھے۔ وہ نیک اور سخی خاتون ان کی عدم موجودگی میںاچانک فوت ہوگئی تھیں۔ تفصیل آئندہ حدیث میں آرہی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت