435 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، أَنَّ مُخَارِقًا أَخْبَرَهُمْ، عَنْ طَارِقٍ أَنْ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يُصَلِّ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «أَصَبْتَ» فَأَجْنَبَ رَجُلٌ آخَرَ فَتَيَمَّمَ وَصَلَّى، فَأَتَاهُ فَقَالَ نَحْوَ مَا قَالَ لِلْآخَرِ يَعْنِي «أَصَبْتَ»
حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے کہ ایک آدمی جنبی ہوگیا۔ (اسے پانی نہ ملا) تو اس نے نماز نہ پڑھی، پھر وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ سے اس بات کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: ''تونے ٹھیک کیا۔'' ایک اور آدمی جنبی ہوا۔ (اسے پانی نہ ملا) تو اس نے تیمم کرکے نماز پڑھ لی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ آپ نے اسے بھی وہی الفاظ کہے جو دوسرے سے کہے تھے، یعنی ''تونے ٹھیک کیا۔''
وضاحت کے لیے دیکھیے، حدیث:۳۲۵اور اس کا فائدہ۔