فهرس الكتاب

الصفحة 4172 من 5761

کتاب: بیعت سے متعلق احکام و مسائل

باب : ہجرت کی ترغیب

4172 أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ وَاقِدٍ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ مُرَّةَ، أَنَّ أَبَا فَاطِمَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَدِّثْنِي بِعَمَلٍ أَسْتَقِيمُ عَلَيْهِ وَأَعْمَلُهُ، قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَلَيْكَ بِالْهِجْرَةِ، فَإِنَّهُ لَا مِثْلَ لَهَا»

حضرت ابو فاطمہ ؓ سے منقول ہے کہ انھوں نے کہا:اے اﷲ کے رسول!مجھے کوئی ایسا کام بتایئے جس پر میں قائم رہوں اور اسے جاری رکھوں۔آپ نے فرمایا:''ہجرت کر۔ (اس وقت تیرے حق میں) اس کے برابر کوئی اور کام نہیں۔''

وقت وقت کی بات ہے۔کسی وقت ہجرت افضل ہے'کبھی جہاد اور کبھی کوئی اور کام۔اسی طرح آدمی آدمی کا فرق ہوترا ہے۔کسی آدمی کے لیے ہجرت افضل ہے'کسی کے لیے کوئی اور کام جیسے آپ نے اعرابی کو ہجرت سے روک دیا تھا۔ (دیکھیے' حدیث: ۴۱۶۸، ۴۱۶۹)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت