529 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ رَقَبَةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِمِيقَاتِ هَذِهِ الصَّلَاةِ عِشَاءِ الْآخِرَةِ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّيهَا لِسُقُوطِ الْقَمَرِ لِثَالِثَةٍ
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے، انھوں نے فرمایا: میں سب لوگوں سے زیادہ اس نماز، یعنی عشاء کے وقت کو جانتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ نماز تیسری رات کا چاند غروب ہونے پر پڑھتے تھے۔