فهرس الكتاب

الصفحة 744 من 5761

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل

744 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي السَّفَرِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ قَالَ مَالِكٌ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَفْعَلُ ذَلِكَ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں اپنی سواری پر (نفل) نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ سواری کا منہ جس طرف بھی ہوتا۔

امام مالک نے کہا: (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے شاگرد) عبداللہ بن دینار نے کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسے ہی کیا کرتے تھے۔

لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ نماز کا آغاز کرتے وقت سواری کا رخ قبلے کی طرف ہو۔ بعد میں چاہے اس کا رخ کسی طرف بھی ہو جائے۔ دوسری روایت میں اس امر کی صراحت موجود ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت