5510 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَمَالِكٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ عُوذُوا بِاللَّهِ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبئ اکرم ﷺ نے فرمایا:''قبر کےعذاب سے اللہ تعالی کی پناہ حاصل کیاکرو۔ زندگی اورموت کے فتنےسے اللہ تعالی کی پناہ مانگا کرو۔ مسیح دجال کےفتنے سے اللہ تعالی کی پناہ طلب کیاکرو۔'
زندگی کےفتنےسےمرادگمراہی ہے یا مصائب وآزمائشیں جنھیں انسان برداشت نہ کرسکے۔