فهرس الكتاب

الصفحة 5627 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

5627 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الدُّبَّاءِ

حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کے برتن (میں نبیذ بنانے ) سےمنع فرمایا ہے۔

بڑا کدو سوکھ جائے تواس کو اندر سے صاف کر لیا جاتاہے ۔اس کاچھلکا بڑ ا سخت ہوجاتا ہے اور وہ برتن جیسا بن جا تا ہے ۔اہل جاہلیت اس میں شراب بناتے تھے کیو نکہ مسام نہ ہو نے کی وجہ سے اس میں خوب نشہ پید ہوتا تھا ۔شراب حرام ہوئی تو آپ نے شراب کے برتنوں سے بھی منع فر مادیا مگر بعد میں برتنوں کے استعمال کی اجازب دے دی ،البتہ نشہ پیدا نہیں ہوا چاہیے ۔احتیاط یہی ہے کہ ایسے برتن نبیذ کےلیے استعمال نہ کیے جائیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت