کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5230 أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا حَمَّادٌ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ الْقَزَعِ
حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے قزع سے منع فرمایا ہے ۔
قزع سے مراد یہی ہے کہ کچھ بال مونڈدیے جائیں ، کچھ چھوڑ دیے جائیں ۔ (تفصیل کےلیے دیکھیں حدیث:5051.)