2154 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ قَالَ أَنْبَأَنَا وَكِيعٌ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ قَالَ قُلْنَا لِحُذَيْفَةَ أَيَّ سَاعَةٍ تَسَحَّرْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ هُوَ النَّهَارُ إِلَّا أَنَّ الشَّمْسَ لَمْ تَطْلُعْ
حضرت زر بیان کرتے ہیں کہ ہم نے حضرت حذیفہ ؓ سے پوچھا کہ آپ نے رسول اللہﷺ کے ساتھ سحری کس وقت کھائی؟ انہوں نے فرمایا: دن شروع ہونے ہی کو تھا، بس سورج طلوع نہ ہوا تھا۔