فهرس الكتاب

الصفحة 5540 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

5540 أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ كَانَ إِذَا قِيلَ لِزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا أُحَدِّثُكُمْ إِلَّا مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَنَا بِهِ وَيَأْمُرُنَا أَنْ نَقُولَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَا تُسْتَجَابُ

حضرت عبداللہ بن حارث سے منقول ہے کہ جب حضرت زید بن ارقم سے کہا جاتا کہ ہمیں کوئی ایسی چیز بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سنا ہوتووہ فرماتے:میں تمھیں وہی چیز بیان کروں گا جو ہمیں رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمائی ۔ آپ ہمیں یہ کلمات پڑھنے کاحکم دیتے تھے:اے اللہ !میں نکمے پن کاہلی کنجوسی بزدلی شدید پڑھاپے اورقبر کے عذاب سے تبری پناہ میں آتا ہوں ۔ اے اللہ ! میرے نفس کوتقوی عطا فرما اوراس کو پاکیزہ فرما کیونکہ تو بہترین پاکیزہ فرمانے والا ہے۔ تواس کا دوست اور مالک ہے ۔اے اللہ !میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس نفس سے جو سیرنہ ہو اس دل سے جو خشوع وخضوع والا نہ ہو اس علم سے جو مفید نہ ہو اوراس دعا سے حوقبول نہ ہو ۔'

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت