فهرس الكتاب

الصفحة 1687 من 5761

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل

1687 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ عَلَى الرَّاحِلَةِ

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سواری پر وتر پڑھ لیا کرتے تھے۔

سواری پر قیام، رکوع اور سجدہ اصل طریقے پر نہیں ہوتے، لہٰذا فرض نماز سواری پر پڑھنے کی اجازت الایہ کہ کوئی شرعی عذر ہو، مگر نفل نماز میں وسعت ہے، وہ سواری پر پڑھی جاسکتی ہے۔ وتر بھی نفل ہیں، لہٰذا سواری پر پڑھے جاسکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت