فهرس الكتاب

الصفحة 5624 من 5761

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

5624 أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي أَوْفَى يَقُولُ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ الْأَخْضَرِ قُلْتُ فَالْأَبْيَضُ قَالَ لَا أَدْرِي

حضرت ابن ابی اوفی ﷜ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز مٹکے کی نبیذ سے منع فرمایا ہے ۔میں نے کہا:سفید مٹکا (جائز ہے ؟) انھوں نے فرمایا:میں نہیں جانتا ۔

سبز مٹکے سے مراد وہ مٹکا ہے جسے روغن لگا کر مسام بند کر دیے گئے ہوں ۔ایسے مٹکے میں نبیذ بنائی جائے تو جلدی نشہ پیدا ہو نے کا خطرہ ہو تاہے ،اس لیے اس سے منع فرمایا گیا ۔صحیح بخاری میں (حدیث 5596) میں لفظ ''لا،، کے ساتھ روایت منقول ہے ،یعنی جوابا انھوں نے فرمایا کہ سفید مٹکےے میں بھی جائز نہیں ،جبکہ مذکورہ روایت میں ''لا،، کے ساتھ ''ادری ،، کا بھی اضاف ہے جو شیخ البانی ﷫ کے نزدیک شاذہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت