کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5306 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ وَيَقُولُ قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا فَلَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ
حضرت ثابت نے فرمایا: میں نے حضر ت عبد اللہ بن زبیر کو منبر پر دوران خطبہ فرماتے سنا کہ حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے فرمایا:'' جس آدمی نے نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت مں ہرگز نہیں پہن سکے گا۔''
''ہرگز نہیں پہن سکےگا'' خواہ جنت میں چلا بھی جائے ۔ گویا جنت میں اس نعمت سے محروم رہے گا۔ یا مراد ہے کہ جنت میں نہیں جائے گاکیونکہ جنت میں تو لباس ہی ریشم کا ہوگا۔ پھر اولیں دخول مراد ہو گا۔ گویا جنت میں دخول سے پہلے کا عرصہ وہ ریشم سے محروم رہے گا ۔ واللہ اعلم