3268 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي مُلَيْكَةَ يُحَدِّثُ عَنْ ذَكْوَانَ أَبِي عَمْرٍو عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ قِيلَ فَإِنَّ الْبِكْرَ تَسْتَحِي وَتَسْكُتُ قَالَ هُوَ إِذْنُهَا
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ''عورتوں سے ان کے نکاح کے بارے میں مشورہ کرلیا کرو۔'' کہا گیا کہ کنواری لڑکی تو شرمائے گی اور چپ رہے گی۔ آپ نے فرمایا: ''یہی اس کی اجازت ہے۔''
اسلام چونکہ دین فطرت ہے' اس لیے اس میں عورت کے حقوق کا پورا پورا لحاظ رکھا گیا ہے۔ اور اس کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح کرنے سے روکا گیا ہے۔ اسلام نے یہ حقوق عورت کو اس وقت دے جب عورتوں کو جانوروں کی طرح سمجھا جاتا تھا بلکہ جانوروں کی طرح اسے باندھا کھولا' اور بیچا جاتا تھا۔