فهرس الكتاب

الصفحة 62 من 5761

کتاب: امور فطرت کا بیان

62 أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ شَهِدْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى مَيِّتٍ فَسَمِعْتُ مِنْ دُعَائِهِ وَهُوَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَأَوْسِعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ

حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک میت کا جنازہ پڑھتے سنا، تو میں نے آپ کی یہ دعا سنی، آپ کہہ رہے تھے: [اللھم! اغفرلہ و ارحمہ …… من الدنس] ''اے اللہ! اس کو معاف کر دے، اس پر رحم فرما، اس کو عافیت (سلامتی) دے اور اس سے درگزر فرما، اس کی مہمانی اچھی فرما، اس کی قبر کو فراخ کر دے، اسے پانی، برف اور اولوں سے دھو ڈال۔ اور اس کو غلطیوں سے یوں پاک صاف فرما جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت