فهرس الكتاب

الصفحة 1276 من 5761

کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل

1276 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَعَدَ فِي التَّشَهُّدِ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ لَا يُجَاوِزُ بَصَرُهُ إِشَارَتَهُ

حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہد میں بیٹھتے تو اپنی بائیں ہتھیلی اپنی بائیںران پر رکھتے اور (دائیں ہاتھ کی) انگشت شہادت سے اشارہ فرماتے۔ آپ کی نظر اشارے سے آگے نہیں جاتی تھی۔

(۱) دوسری روایات جن کے مطابق نظر سجدہ گاہ میں رہنی چاہیے وہ قیام و رکوع کے بارے میں ہیں اور یہ روایت تشہد کے بارے میں ہے، لہٰذا ان میں کوئی تعارض نہیں، یعنی دورانِ قیام و رکوع نظر سجدہ گاہ میں ہونی چاہیے اور دوران تشہد اشارے پر۔ (۲) اشارے اور حرکت کی بحث حدیث ۸۹۰ میں گزر چکی ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت