3830 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ فِي السُّوقِ فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ السُّوقَ يُخَالِطُهَا اللَّغْوُ وَالْكَذِبُ فَشُوبُوهَا بِالصَّدَقَةِ
حضرت قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم بازار میں (تجارت کررہے) تھے۔ آپ نے فرمایا: ''اس بازار میں فضول باتوں اور جھوٹ کی آمیزش ہوتی رہتی ہے' لہٰذا صدقہ کرتے رہو۔''