فهرس الكتاب

الصفحة 3829 من 5761

کتاب: قسم اور نذر سے متعلق احکام و مسائل

ولی قصدو ارادے کے بغیر قسم یا جھوٹ کے الفاظ زبان سے نکل جائیں تو؟

3829 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ وَعَاصِمٌ وَجَامِعٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ قَالَ كُنَّا نَبِيعُ بِالْبَقِيعِ فَأَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكُنَّا نُسَمَّى السَّمَاسِرَةَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ فَسَمَّانَا بِاسْمٍ هُوَ خَيْرٌ مِنْ اسْمِنَا ثُمَّ قَالَ إِنَّ هَذَا الْبَيْعَ يَحْضُرُهُ الْحَلِفُ وَالْكَذِبُ فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ

حضرت قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے' انہوں نے فرمایا: ہم بقیع کے بازار میں خریدوفروخت کیا کرتے تھے۔ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔ ہمیں اس وقت سمسار (دلال) کہا جاتا تھا۔ آپ نے فرمایا: ''اسے تاجروں کی جماعت!'' تو آپ نے ہمارے سابقہ نام سے بہتر نام رکھا۔ پھر فرمایا: ''خریدو فروخت کرتے وقت (بلاقصد) قسم اور جھوٹ صادر ہو جاتے ہیں' لہٰذا ساتھ ساتھ صدقہ بھی کیا کرو۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت