فهرس الكتاب

الصفحة 3192 من 5761

کتاب: جہاد سے متعلق احکام و مسائل

3192 أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ حُرْمَةُ نِسَاءِ الْمُجَاهِدِينَ عَلَى الْقَاعِدِينَ كَحُرْمَةِ أُمَّهَاتِهِمْ وَإِذَا خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ فَخَانَهُ قِيلَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ هَذَا خَانَكَ فِي أَهْلِكَ فَخُذْ مِنْ حَسَنَاتِهِ مَا شِئْتَ فَمَا ظَنُّكُمْ

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ''مجاہدین کی عورتوں کا احترام' گھروں میںرہنے والوں کے لیے ان کی ماؤں کے احترام کی طرح ہے۔ اور جہاد سے پیچھے (گھروں میں) رہنے والوں میں سے جو شخص کسی مجاہد کی بیوی کے ساتھ خیانت کرے تو اسے قیامت کے دن مجاہد کے سامنے باندھ کر کھڑا کردیا جائے گا اور کہا جائے گا: اے فلاں! یہ فلاں شخص ہے' تو اس کی نیکیوں میں سے جتنی چاہے لے لے۔'' پھر نبیﷺ اپنے مجاہد کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ''تمہارا کیا خیال ہے کہ وہ اس کی کوئی نیکی چھوڑ دے گا؟''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت