3221 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ قَالَ تَزَوَّجْتُ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَتَزَوَّجْتَ يَا جَابِرُ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا فَقُلْتُ ثَيِّبًا قَالَ فَهَلَّا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے شادی کی تو نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا: ''جابر! شادی کی ہے؟'' میں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: ''کنواری سے یا بیوہ سے؟'' میں نے کہا: بیوہ سے۔ آپ نے فرمایا: ''کنواری سے کیوں نہ شادی کی۔ تو اس سے دل لگی کرتا' وہ تجھ سے دل لگی کرتی۔''
کنواری عورت کے ساتھ نکاح کی ترغیب کا یہ مطلب نہیں کہ شوہر دیدہ عورت سے نکاح کرنا ناپسندیدہ ہے' بلکہ مطلب یہ ہے کہ کنواری نے پہلے کسی مرد سے ازدواجی تعلق قائم نہیں کیا ہوتا' اس لیے وہ اپنے خاوند سے بھر پور پیار کرے گی جو اس رشتے کے استحکام کی ضمانت ہے۔ جبکہ شوہر دیدہ عورت سے شادی کرنے میں بعض دفعہ اس طرح پیار محبت کا اظہار نہیں ہوتا۔ واللہ اعلم۔