فهرس الكتاب

الصفحة 1758 من 5761

کتاب: رات کے قیام اور دن کی نفلی نماز کے متعلق احکام و مسائل

1758 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ لَا يَدَعُ أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ الظُّهْرِ وَرَكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ خَالَفَهُ عَامَّةُ أَصْحَابِ شُعْبَةَ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ فَلَمْ يَذْكُرُوا مَسْرُوقًا

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے قبل چار رکعت (سنت مؤکدہ) اور فجر سے قبل دو رکعت سنت نہیں چھوڑتے تھے۔

یہ حدیث بیان کرنے والے شعبہ کے دوسرے شاگردوں نے عثمان بن عمر کی مخالفت کی ہے، یعنی انھوں نے (محمد بن منتشر اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے درمیان) مسروق کا ذکر نہیں کیا۔

امام ابوجعفر طبری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اکثر عمل ظہر سے پہلے چار رکعت کا تھا۔ کبھی کبھار آپ دو رکعت بھی پڑھ لیتے تھے۔ مزید دیکھیے: (فتح الباری، تحت شرح الحدیث:۱۱۸۲)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت