کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5291 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَلَبِسَهُ قَالَ شَغَلَنِي هَذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمَ إِلَيْهِ نَظْرَةٌ وَإِلَيْكُمْ نَظْرَةٌ ثُمَّ أَلْقَاهُ
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ا نگوٹھی بنوائی اور پہنی پھرفرمایا: ''اس انگوٹھی نے مجھے تم سے مصروف کیے رکھا ۔ میں کبھی اس کو دیکھتا تھا کبھی تم کو ۔ '' پھر آپ نے اسے اتار پھینکا۔
معلوم ہوتا ہے یہ سونے کی انگوٹھی تھی جس کا ذکر اوپر بھی گزرا ۔ اس کی خوبی صورتی کی وجہ سے آپ کی توجہ بارہا اس کی جانب مبذول ہوئی تو آپ نے اسے پہننے رکھنا مناسب نہ سمجھا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف زینت کےلیے انگوٹھی نہیں پہننی چاہیے ۔