فهرس الكتاب

الصفحة 5277 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

5277 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ الذَّهَبِ فَلَبِسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ الذَّهَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَإِنِّي لَنْ أَلْبَسَهُ أَبَدًا فَنَبَذَهُ فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ

حضرت ابن عمر ﷜ نے فرمایا: رسو ل اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اسے اپنے دست مبارک میں پہنا ۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوا لیں تو رسول اللہ نے فرمایا: ''میں یہ انگوٹھی پہنا کرتا تھا لیکن اب اسے ہرگز نہیں پہنوں گا ۔ '' پھر آپ نے وہ انگوٹھی اتار پھینکی ۔ لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینکیں۔

اتار پھینکنے کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے انہیں بانداز نفرت اتار لیا اور آئندہ کبھی نہ پہننے کا عزم کرلیا تو یوں سمجھوں پھینک دیا ۔ یہ لفظ نفرت پر دلالت کرتا ہے ۔ واللہ اعلم۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت