فهرس الكتاب

الصفحة 5312 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

5312 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْخَصَ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ فِي قُمُصِ حَرِيرٍ مِنْ حِكَّةٍ كَانَتْ بِهِمَا

حضرت انس ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت زبیر بن عوام ﷜ کو خارش کی بنا پر ریشم کی قمیص پہننے کی اجازت دے دی تھی

1۔ مردوں کےلیے بھی بعض حالتوں میں ریشم کا استعمال جائز ہے مثلا: اگر کسی کا خارش ہو تو بطور علاج ریشم کا لباس پہن سکتا ہے ۔

2۔ یہ حدیث مبارکہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ شریعت مطہرہ انتہائی آسان ہے نیز اس کے ساتھ ساتھ اس میں ضرورت مند او رمکلف لوگوں کی سہولت کا بھی پورا پورا لحاظ رکھا گیا ہے ۔

3۔ یہ دوران سفر کا واقعہ ہے اس لیے بعض فقہاء نے خارش کےساتھ ساتھ سفر کی شرط بھی لگائی گئی ہے کیونکہ گھر میں تو خارش کا اور علاج بھی ممکن ہے ۔لیکن راجح بات یہی ہے کہ بطور علاج بہ حالت اقامت بھی اس کا استعمال جائز ہے ۔ واللہ اعلم.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت