فهرس الكتاب

الصفحة 3011 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

3011 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ نُبَيْطٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ يَوْمَ عَرَفَةَ عَلَى جَمَلٍ أَحْمَرَ

حضرت نبیط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو عرفے کے دن سرخ اونٹ پر خطبہ ارشاد فرماتے دیکھا۔

مجمع زیادہ ہو تو آواز سب تک پہنچانے کے لیے کسی اونچی چیز پر چڑھ کر خطبہ دینا ضرورت ہے۔ رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع تقریبًا پورے کا پورا اونٹ پر سوار ہو کر سر انجام دیا تھ تاکہ لوگ آپ کو دیکھ کر مناسک حج سیکھ سکیں۔ خطبے میں تو بدرجہ اولیٰ اونٹ پر سوار ہونے کی ضرورت ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت