فهرس الكتاب

الصفحة 5316 من 5761

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل

5316 أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ مُتَرَجِّلًا لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ أَحَدًا هُوَ أَجْمَلُ مِنْهُ

حضرت براء ﷜ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو سرخ حلہ پہننے ہوئے دیکھا ۔ آپ نے بالوں کو کنگھی کر رکھی تھی ۔ میں نے کوئی شخص آپ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا نہ آپ سے پہلے نہ آپ کے بعد۔

حلہ دو چادروں کے جوڑے کو کہتے ہیں ۔ ایک تہبند دوسری اوپر والی چادر ۔ عرب میں یہ بہترین لباس سمجھا جاتا تھا ۔ اگر حلہ ریشمی نہ ہو تو پہننا جائز ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت