فهرس الكتاب

الصفحة 3502 من 5761

کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل

3502 أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ رَجُلًا حِينَ أَمَرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ أَنْ يَتَلَاعَنَا أَنْ يَضَعَ يَدَهُ عِنْدَ الْخَامِسَةِ عَلَى فِيهِ وَقَالَ إِنَّهَا مُوجِبَةٌ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے جب لعان کرنے والوں کو لعان کا حکم دیا تو ایک آدمی سے فرمایا کہ پانچویں قسم کے وقت اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دینا اور فرمایا: ''یہ (عذاب کو) واجب کردے گی۔''

پانچویں قسم سے پہلے تو رجوع کا امکان ہے' پانچویں کے بعد رجوع ممکن نہیں' پھر ان کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے' اس لیے اس کے منہ پر ہاتھ رکھا جائے اگر وہ جھوٹا (یا جھوٹیٌ) ہے تو باز آجائے۔ عورت کے منہ پر عورت ہاتھ رکھے گی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت