5654 أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ عَنْ الْأَحْوَصِ بْنِ جَوَّابٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا وَمَنْ أَرَادَ زِيَارَةَ الْقُبُورِ فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْآخِرَةَ وَاشْرَبُوا وَاتَّقُوا كُلَّ مُسْكِرٍ
حضرت بریدۃؓ سے مروی ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:'' میں نے تمھیں (تین دن سے زائد) قربانیوں کے گوشت (کھانے ) سے منع فرمایا تھا ۔اب (تمھیں اجازت ہے ) سفر میں ساتھ لے کرجاؤ یا محفوظ کر کے رکھو ۔ اسی طرح جو شخص قبروں کی زیارت کو جانا چاہے ،وہ جا سکتا ہے کیو نکہ وہ آخرت کی یاد دلاتی ہیں ۔ اسی طرح (جس برتن کی نبیذ چاہو ) پیو لیکن ہر نشہ آور مشروب سے بچو۔،،