فهرس الكتاب

الصفحة 3061 من 5761

کتاب: مواقیت کا بیان

3061 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عَوْفٌ قَالَ حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ حُصَيْنٍ عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ الْعَقَبَةِ وَهُوَ وَاقِفٌ عَلَى رَاحِلَتِهِ هَاتِ الْقُطْ لِي فَلَقَطْتُ لَهُ حَصَيَاتٍ هُنَّ حَصَى الْخَذْفِ فَوَضَعْتُهُنَّ فِي يَدِهِ وَجَعَلَ يَقُولُ بِهِنَّ فِي يَدِهِ وَوَصَفَ يَحْيَى تَحْرِيكَهُنَّ فِي يَدِهِ بِأَمْثَالِ هَؤُلَاءِ

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جمرۂ عقبہ کی رمی والی صبح (۱۰ ذوالحجہ کو) فرمایا، جبکہ آپ اپنی اونٹنی پر سوار تھے: ''میرے لیے کنکریاں چن کر لا۔'' میں نے (چھوٹی چھوٹی) کنکریاں چنیں جو خذف والی کنکریوں کی طرح تھیں۔ آپ نے انھیں اپنے ہاتھ میں پکڑا۔ آپ انھیں اپنے دست مبارک میں ہلا رہے تھے اور فرما رہے تھے: ''ان جیسی کنکریوں سے رمی کرنی چاہیے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت