فهرس الكتاب

الصفحة 891 من 5761

کتاب: نماز کے ابتدائی احکام و مسائل

باب: نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے کی ممانعت

891 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامٍ ح و أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَاللَّفْظُ لَهُ عَنْ هِشَامٍ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ مُخْتَصِرًا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔

(۱) نماز میں ہر رکن کی ادائیگی کے دوران میں ہاتھوں کی کوئی نہ کوئی جگہ مقرر ہے۔ کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے اصلی حالت کی خلاف ورزی ہوگی، اس لیے یہ منع ہے۔ کہا گیا ہے کہ شیطان اس طرح کھڑا ہوتا ہے، یا یہودی اس طرح عبادت کرتے تھے، یا اہل مصائب نوحے کے وقت ایسے کھڑے ہوتے ہیں، یا جہنمی جہنم میں ایسے کھڑے ہوں گے، یا یہ متکبرین کی خصلت ہے۔ یہ تمام تشبیہات ہیں، لہٰذا منع فرمایا۔ واللہ اعلم۔ (۲) [تخصر] کے یہ معنی جمہور اہل علم کے نزدیک ہیں۔ بعض نے اس سے، سہارے کے لیے ہاتھ میں چھڑی پکڑنا، یا سورت کا کچھ حصہ پڑھنا، یا رکوع اور سجدہ مکمل نہ کرنا مراد لیا ہے مگر یہ معافی مرجوح ہیں، نیز یہ آئندہ حدیث کے منافی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت