کتاب: وضو کا طریقہ
187 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَرِبَ لَبَنًا ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ فَتَمَضْمَضَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ لَهُ دَسَمًا
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، پھر پانی منگوایا اور کلی کی، پھر آپ نے فرمایا: ''تحقیق اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔''
دودھ کے اثرات خصوصًا چکناہٹ اور مٹھاس منہ میں ہر جاتے ہیں، لہٰذا دودھ پینے کے بعد کلی کرنا مستحب ہے۔