فهرس الكتاب

الصفحة 743 من 5761

کتاب: قبلے سے متعلق احکام و مسائل

743 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَصَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا ثُمَّ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ كَانَ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ فَانْحَرَفُوا إِلَى الْكَعْبَةِ

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو تقریبًا سولہ (۱۶) مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے، پھر آپ کا رخ انور کعبے کی طرف کر دیا گیا۔ ایک آدمی جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (کعبے کی طرف منہ کرکے) نماز پڑھی تھی، انصار کی ایک قوم (بنو حارثہ) کے پاس سے گزرا۔ (وہ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہے تھے) اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ رخ نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے، چنانچہ وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔

دیکھیے حدیث: ۴۸۹، ۴۹۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت