کتاب: کون سی چیزیں غسل واجب کرتی ہیں اور کون سی نہیں؟
200 أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدَةُ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاءُ الرَّجُلِ غَلِيظٌ أَبْيَضُ وَمَاءُ الْمَرْأَةِ رَقِيقٌ أَصْفَرُ فَأَيُّهُمَا سَبَقَ كَانَ الشَّبَهُ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''مرد کی منی گاڑھی سفید اور عوررت کی منی پتلی اور زرد ہوتی ہے۔ ان دونوں میں سے جو غالب آ جائے، اسی سے (بچے کی) مشابہت ہوتی ہے۔''
جماع سے مرد اور عورت کی منی مل جاتی ہے۔ منی دراصل جراثیم کا مجموعہ ہوتا ہے، جس منی کے جرثومے قوی ہوں گے، وہ دوسری پر غالب پ جائے گی اور بچے کی مشابہت اس سے ہوگی۔ بعض نے [سبق] کے معنی پہلے نکلنا بھی کیے ہیں۔ واللہ أعلم۔