3374 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَثَرَ صُفْرَةٍ فَقَالَ مَا هَذَا قَالَ تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ فَقَالَ بَارَكَ اللَّهُ لَكَ أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺنے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے جسم پر صفرہ (خوشبو) کا نشان دیکھا تو فرمایا: ''یہ کیا ہے؟'' انہوں نے کہا: میں نے ایک عورت سے سونے کا سکہ نواۃ مہر مقرر کرکے شادی کی ہے۔ آپ نے فرمایا: ''اللہ تعالیٰ تیرے لیے (اس نکاح میں) برکت فرمائے۔ ولیمہ ضرور کرنا' چاہے ایک بکری کے ساتھ ہی ہو۔''
تفصیل کے لیے دیکھیے ح نمبر3353۔