1523 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ فَاسْتَسْقَى فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ
حضرت عباد بن تمیم کے چچا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (مدینہ منورہ سے) باہر نکلے، بارش کی دعا کی، پھر دو رکعتیں پڑھیں اور ان میں بلند آواز سے قراءت کی۔
مخصوص نمازیں (فرض نمازوں کے علاوہ) جو باجماعت پڑھی جاتی ہیں، خواہ دن کے وقت ہوں، ان میں قراءت جہرًا ہی ہوتی ہے، مثلًا: جمعہ، عیدین، نمازکسوف، نمازاستسقاء اور یہی انسب ہے۔