3739 أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ قَالَ حَدَّثَنِي زَيْدٌ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُرْقِبُوا أَمْوَالَكُمْ فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا فَهُوَ لِمَنْ أُرْقِبَهُ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے راویت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ''اپنے مال رقبیٰ کی صورت میں نہ دو (کیونکہ وہ واپس نہیں ملیں گے) لیکن اگر کسی شخص نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی تو وہ اسی کی رہے گی جس کو اس نے دی۔''