1916 أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ الْجَنَازَةَ فَلَمْ يَكُنْ مَاشِيًا مَعَهَا فَلْيَقُمْ حَتَّى تُخَلِّفَهُ أَوْ تُوضَعَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُخَلِّفَهُ
حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''جب تم میں سے کوئی جنازہ (آتا ہوا) دیکھے اور اس نے جنازے کے ساتھ نہ جانا ہو تو (کم از کم) کھڑا ہو جائے حتی کہ جنازہ اس سے آگے گزر جائے یا گزرنے سے پہلے زمین پر رکھ دیا جائے۔''