فهرس الكتاب

الصفحة 474 من 5761

کتاب: نماز سے متعلق احکام و مسائل

474 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ عَنْ أَبِي حَسَّانَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ شَغَلُونَا عَنْ الصَّلَاةِ الْوُسْطَى حَتَّى غَرَبَتْ الشَّمْسُ

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: '' (کافروں نے) ہمیں صلاۃ وسطیٰ سے مصروف رکھا حتیٰ کہ سورج غروب ہوگیا۔''

(۱) ظاہر ہے غروب شمس سے پہلے عصر ہی کی نماز ہے۔ اسے ی آپ نے صلاۃ وسطیٰ کہا ہے۔ صحیحین کی روایت میں اس کی صراحت ہے۔ (۲) غزوۂ احزاب، یعنی جنگ خندق کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ ارشاد فرمائے تھے۔ دیکھیے: (صحیح البخاری، المغازی، حدیث: ۴۱۱۱، وصحیح مسلم، المساجد، حدیث:۶۲۷)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت