کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
5251 أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَنَ الْوَاصِلَةَ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جعلی بال لگانے والی عورت پر لعنت فرمائی ۔
کسی برے کام یا وصف پر لعنت کرنا جائز ہے البتہ کسی معین شخص پر لعنت کرنا جائز نہیں الا یہ کہ وہ صریح کفر ہو یا اللہ اور اس کے رسول نے اس پر لعنت کی ہو جیسے { تَبَّت يَدا أَبي لَهَبٍ وَتَبَّ } (اللھب 111:1)