فهرس الكتاب

الصفحة 5459 من 5761

کتاب: اللہ تعالیٰ کی پناہ حاصل کرنے کا بیان

5459 أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سُئِلَ أَنَسٌ وَهُوَ ابْنُ مَالِكٍ عَنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَعَنْ الدَّجَّالِ قَالَ كَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ

حضرت انس بن مالک ﷜سے عذاب قبر اور دجال کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اللہ کے نبئ ﷺفرمایا کرتے تھے:'' اے اللہ !میں کاہلی 'شدید بڑھاپے 'بزدلی 'بخل 'فتنہ دجال اور عذاب قبر سے (بچنے کے لیے) تیری پناہ حاصل کرتا ہوں ۔'

حضرت انس ﷜کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ واقعتًادجال آئے گا اور عذاب قبر بر حق ہے ۔فتنہ دجال س مراد اس کی پیروی کرنا ہے۔یا مقصود یہ ہے کہ ہماری زندگی میں دجال آئے ہی نہ تا کہ ہم اس آزمائش سے بچ جائیں ۔ پہلی صورت میں فتنے کے معنیٰ ہوں گے گمراہی جو آزمائش کا نتیجہ بن سکتی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت